موٹر و ے گینگ ریپ کیس ،سزائے موت کے قیدیوں کی سزاکیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی کو مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت کے دو قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت 8مئی کو مقرر کردی ۔
(جاری ہے)
جسٹس سیدشہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا، تھانہ گجر پورہ نی9ستمبر2020ء کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،مجرمان کے خلاف زیردفعہ 365اے،392، 7اے ٹی اے، زیردفعہ427سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرمان کو20مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں14سال قید اورڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا، خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، متاثرہ خاتون کی گاڑی کونقصان پہنچانے پرمجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی سزا
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔