دنیا بھر میں آزادی صحافت بدترین سطح پر، آر ایس ایف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) صحافتی آزادی کے عالمی نگراں ادارے رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی سالانہ درجہ بندی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافت کی آزادی ''تاریخی طور پر بدترین سطح‘‘ پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔
فرانس میں قائم غیر سرکاری ادارے آر ایس ایف نے یہ رپورٹ گلوبل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر جاری کی ہے۔
گلوبل پریس فریڈم ڈے ہر سال تین مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ درجہ بندی کیسے کی جاتی ہے؟آر ایس ایف کی رپورٹ اس کے مطابق، دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اُن ممالک میں رہتی ہے، جہاں صحافتی آزادی کی صورتحال ''انتہائی سنگین‘‘ قرار دی گئی ہے۔
(جاری ہے)
آر ایس ایف نے تئیس برس قبل صحافتی آزادی کی درجہ بندی کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔
اس مرتبہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس ادارے کا مرکزی انڈیکس اپنی نچلی ترین سطح پر آ گیا ہے۔یہ درجہ بندی ماہرین کی رائے اور ہر ملک میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات سمیت دیگر اہم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں پانچ زمروں میں جائزہ لیا جاتا ہے: سیاست، قانون، معیشت، سماجی و ثقافتی ماحول اور سلامتی۔
امریکہ میں صحافتی آزادی کی صورتحال پر آر ایس ایف کا مؤقف
آر ایس ایف نے کہا کہ امریکہ میں صحافتی آزادی کی صورتحال صدر ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا، ''امریکہ میںڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں صحافتی آزادی میں خطرناک حد تک تنزلی آئی ہے، یہ بات حکومت کے آمرانہ رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔‘‘
اس ادارے نے ٹرمپ انتظامیہ پر سرکاری اداروں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے، آزاد میڈیا کی حمایت کم کرنے اور رپورٹرز کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی عالمی درجہ بندی 2024 کے مقابلے میں دو درجے گر کر 57ویں نمبر پر آ گئی۔ اب امریکہ آزادی صحافت کے حوالے سے مغربی افریقی ملک سیئرالیون سے بھی نیچے ہے۔
جرمنی کی درجہ بندی میں تنزلیاس رپورٹ کے مطابق یورپ بدستور دنیا کا وہ خطہ ہے، جہاں صحافی سب سے زیادہ آزادی سے کام کرتے ہیں۔ دوسری طرف چین، شمالی کوریا اور اریٹیریا 180 ممالک کی فہرست میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہیں۔
آر ایس ایف رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ بھی ناروے پہلے نمبر پر ہے، گزشتہ نو سال سے اس یورپی ملک کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ اس کے بعد ڈنمارک، سویڈن، نیدرلینڈز اور فن لینڈ کا نمبر آتا ہے۔ دنیا بھر میں صرف سات ممالک میں صحافت کی صورتحال ''اچھی‘‘ قرار دی گئی ہے اور یہ سب یورپ میں ہیں۔
جرمنی، جو پچھلے سال دسویں نمبر پر تھا، ایک درجہ نیچے آ کر گیارہویں نمبر پر آ گیا۔
آر ایس ایف نے اس کی وجہ دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملے اور مخاصمانہ ماحول کو قرار دیا۔مزید کہا گیا کہ جرمن صحافیوں کو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع پر رپورٹنگ کرتے وقت بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فلسطینی صحافیوں کی مشکلاتاس رپورٹ میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے دوران فلسطینی صحافیوں کی حالت زار کا بھی ذکر کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، ''غزہ میں اسرائیلی فوج نے نیوز رومز تباہ کیے، تقریباً 200 صحافی ہلاک کیے اور 18 ماہ سے زائد عرصے سے پٹی کا مکمل محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔‘‘ پاکستان کی صورتحالعالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 158ویں نمبر پر آئی ہے، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں چھ درجے کی کمی ہے۔
آر ایس ایف کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کو بڑھتی ہوئی سنسرشپ، سیاسی دباؤ اور تشدد کا سامنا ہے۔ کچھ صحافیوں کو قتل بھی کیا گیا ہے، جن میں سے اکثر کیسز میں انصاف نہیں مل سکا۔
مزید برآں، حکومت کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترامیم اور توہین عدالت قوانین کے نفاذ نے میڈیا کی آزادی کو مزید محدود کیا ہے۔ صحافیوں کی تنظیموں نے ان قوانین کو ''کالے قوانین‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
اس رپورٹ میں پاکستان سمیت 42 ممالک کو ''ریڈ زون‘‘ میں شامل کیا گیا ہے، جہاں صحافت کرنا انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
ادارت: امتیاز احمد
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صحافتی آزادی کی رپورٹ کے مطابق ر ایس ایف نے ا ر ایس ایف کی صورتحال آر ایس ایف میں صحافت رپورٹ میں اس رپورٹ کیا گیا
پڑھیں:
بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
بھارت کی مودی حکومت نے ایک بار پھر سکھ برادری کو ان کے بنیادی مذہبی حق سے محروم کرتے ہوئے نومبر میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب پر پاکستان جانے والے یاتری جتھے کو سرحد پار کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف دہرا معیار ظاہر کرتا ہے بلکہ سکھوں کے ساتھ دہائیوں سے جاری ریاستی ناانصافی کی ایک تازہ مثال بھی ہے۔
دہرا معیار اور مذہبی آزادی کی پامالیسکھ برادری کا مؤقف ہے کہ بھارت ہمیشہ ان کے جذبات کو کچلتا آیا ہے، کبھی 1984 کے فسادات میں قتل عام، کبھی پنجاب کے پانیوں پر بندش اور کبھی یاترا پر پابندیوں کی صورت میں۔ اب سیکیورٹی کے نام پر ننکانہ صاحب جانے سے روکنا مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی حکومت ڈالروں کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف کرکٹ کھیلنے پر تیار ہو جاتی ہے مگر جب بات سکھ یاتریوں کی ہو تو سرحدیں بند کر دی جاتی ہیں۔
سیاسی ردعملپنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ میچز ممکن ہیں تو یاترا کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے مقدس مواقع پر اس طرح کی رکاوٹیں بھارت کے جمہوری اور سیکولر دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔
پاکستان کی فراخدلی اور سکھوں کی عقیدتپاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور کوریڈور کھول کر وہ سہولت فراہم کی جس کا خواب سکھ دہائیوں سے دیکھ رہے تھے۔ ہر سال ہزاروں سکھ پاکستان آ کر اپنے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں، جہاں انہیں مکمل عزت و احترام دیا جاتا ہے۔
بڑھتی بے چینی اور خالصتان تحریکماہرین کے مطابق بھارت کی پالیسیوں سے سکھ نوجوانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ یہ اقدامات خالصتان تحریک کو مزید توانائی دے رہے ہیں اور سکھ نوجوانوں میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔
عالمی برادری کا کردار
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کے ان امتیازی اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور سکھوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان سکھ یاتری