پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ،152سے 158 درجے پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔
عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158 درجے پر آگیا ، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔
رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباو¿ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں،آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی دباو کا استعمال کر رہی ہیں۔
انڈیکس میں بھارت میں میڈیا کی ملکیت چند سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں مرکوز ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔رپورٹ میں فلسطین کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 200 صحافیوں کو شہید کیا۔
پاک بھارت کشیدگی، ٹک ٹاکر جنت مرزا نے تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انڈیکس میں رپورٹ میں
پڑھیں:
امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-8
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونے والی ان مشقوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق عسکری خطرات کے مقابل 3طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فریڈم ایج نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ نے بتایا ہے کہ فریڈم ایج’ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا ہے ۔
سیول: سہ فریقی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی شریک ہیں