عرفان ملک: پنجاب میں دہشت گرد نیٹ ورکس اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن, سی ٹی ڈی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوادی.

 رپورٹ کے مطابق پندرہ ماہ کے دوران 9 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں ہلاک ہو گئے، فتنہ الخوارج سمیت مختلف نیٹ ورکس کے 441 دہشت گرد گرفتار کیے۔
گرفتار ہونے والے 270 دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، 172 کلوگرام وزن کی خودکش جیکٹس ناکارہ بنائیں،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف 438 مقدمات درج کیے ۔

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

266 دہشت گردوں کو عدالت سے سزا دلوائی گئی ،حکومت کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج

پڑھیں:

القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل رواں سال نہیں ہوسکے گی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ( القادر ٹرسٹ کیس) میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی ہے.

(جاری ہے)

ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے عمران خان کی جانب سے جنوری 2025 میں دائر فوجداری اپیل کو غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا سامنا ہے اور عدالت نے تصدیق کی ہے کہ رواں کیلنڈر سال کے دوران اس کیس کی سماعت نہیں ہوگی رپورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت نے فروری 2023 میں زیر التوا معاملوں، خاص طور پر مجرموں کی طرف سے دائر اپیلوں میں تیزی لانے کے لیے”فکسیشن پالیسی“ کی منظوری دی تھی اہم اقدامات میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا مقدمات کو 2 ماہ کے اندر حل کرنے کے لیے خصوصی بینچوں کی تشکیل شامل ہے تاہم ان ہدایات کے باوجود، 2025 کی اپیل جیسے نئے معاملے طریقہ کار کے التوا میں پھنسے ہوئے ہیں.

رپورٹ کے مطابق 279 مجرموں کی اپیلیں عدالت میں زیر التوا ہیں جن میں سے 63 سزائے موت اور 73 عمر قید کے خلاف ہیں، 88 معاملوں میں سزا 7 سال سے زیادہ جب کہ 55 معاملوں میں 7 سال تک ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں دائر کی گئی اپیل 14 سال قید کی سزا پانے والے مجرم سے متعلق ہے، حال ہی میں دائر کیے جانے کے باوجود یہ مقدمہ موشن اسٹیج پر ہے جس میں داخلے سے پہلے لازمی قانونی دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے رپورٹ میں طریقہ کار کی رکاوٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپیل کے داخلے کے بعد دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اب تک باقاعدگی سے سماعت کے لیے اس کا تعین کیلنڈر سال 2025 کے دوران نظر نہیں آتا ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این جے پی ایم سی کی پالیسی کے تحت موجودہ ترجیحات کی وجہ سے جس میں پرانے مقدمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور عمران خان کی اپیل 2025 میں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کوئی امکان نہیں رکھتی ہے دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی 7 سال قید کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ملتوی کردی ہے.

درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے دفتر کی جانب سے فوری درخواستوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینچ کو بتایا کہ تیسری بار عمران خان اس کیس میں جیل میں ہیں اور سزا معطلی کے لیے ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ رجسٹرار کا دفتر متعلقہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہا اور اس کے بجائے دیگر اپیلوں کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دے رہا ہے.

سلمان صفدر نے کہاکہ بشری بی بی کا اس کیس میں براہ راست کوئی کردار نہیں اور انہوں نے ان کے لیے فوری ریلیف کی درخواست کی وکیل نے لاہور سے سفری انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر قائم مقام چیف جسٹس ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کو وہ دن بتاتا ہوں جس دن سماعت کروں گا. وکیل فیصل حسین کا کہنا تھا کہ تاخیر نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم عدالت کو قائل کرے کہ یہ کوئی معمول کا کیس نہیں ہے اور اس کی عجیب نوعیت ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت ہونی چاہیے.

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا، آئی ایس پی آر
  • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر
  • سعودیہ میں اقامہ اور ملازمت قوانین کیخلاف ورزی پر 14 ہزار 800 فیصلے
  • بھارت بھر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن، 400 افراد گرفتار
  • وادی کشمیر میں پولیس کے مزید 21 مقامات پر چھاپے
  • ٹرمپ نے اپنے خلاف تنقید کرنے والے خبر رساں اداروں کی فنڈنگ روک دی
  • بنوں میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 3 اہلکار شہید
  • مسلمانوں اور کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے والوں کی ذہنیت دہشت گردوں جیسی ہے، افضال انصاری
  • القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل رواں سال نہیں ہوسکے گی