دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیں گے، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر یہ بات ثابت ہو جائے کہ عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت اپنے دور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی، تو پی ٹی آئی ان کو شوکاز نوٹس جاری کرےگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی عارف علوی سے وضاحب طلب کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز کے معاملے پر ہماری کامیابی نے سندھ کے سیاسی یتیموں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، بلاول بھٹو
انہوں نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت ہے تو وہ بھی پیش کریں، لیکن یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ منصوبہ آصف زرداری کی موجودگی میں منظور ہوا ہے تو انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟
علی محمد خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب ملک کے دفاع کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں، اگر حکومت اس معاملے پر اے پی سی بلاتی ہے تو عمران خان کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ 15 فروری کو چولستان کے اس بڑے منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد جنوبی پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنا تھا، تاہم سندھ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے باعث اس منصوبے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اسحاق ڈار
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کی منظوری نگراں دور حکومت میں ہوئی، جب عارف علوی صدر مملکت تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف بلاول بھٹو جنرل عاصم منیر دریائے سندھ دعویٰ عارف علوی علی محمد خان متنازع کینالز متنازع نہریں مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف بلاول بھٹو دریائے سندھ دعوی عارف علوی علی محمد خان متنازع کینالز مریم نواز وی نیوز دریائے سندھ سے نہریں نکالنے علی محمد خان بلاول بھٹو نکالنے کے معاملے پر عارف علوی نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔