Daily Ausaf:
2025-05-04@01:48:57 GMT

بھارت کوپاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

بنکاک(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔

تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔

مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔

شہیر آفریدی نے اب تک 18 مقابلے لڑے، 16 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے،شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ گتھم گتھا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بھارتی باکسر بھارتی حریف شہیر آفریدی نے بھارتی

پڑھیں:

کشمیری صحافی نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کھری کھری سنادیں

کشمیری صحافی نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے کھری کھری سنا دیں۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔ پہلگام حملے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کشمیری صحافی نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔

کشمیری صحافی نے گفتگو میں کہا کہ پانی بند کرنے کی آپ محض باتیں ہی کر رہے ہیں ابھی تک پانی بند کیوں نہیں کیا؟۔ آپ کو لگتا ہے آرمی چیف آپ سے ڈر کر ملک سے چلےجائے گا؟ آپ بے شک تعداد میں زیادہ ہو سکتے ہیں مگر ہم اور ہماری فوج کوالٹی میں آپ سے زیادہ ہے۔

نوجوان صحافی نے کہا کہ آپ ہر دفعہ پاکستان پر الزام لگاتے ہیں۔ پلواما ڈرامے میں بھی آپ کو 700 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ عالمی سطح پر آپ تنہا ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
  • کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردنی حریف کو شکست دیدی
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے مکوں سے بھارتی حریف رِنگ میں ڈھیر
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
  • کشمیری صحافی نے بھارتی اینکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کھری کھری سنادیں
  • بھارت کی میڈیا محاذ پر شکست
  • سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پابندی پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  •  کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست، ملتان سلطانز پلے آف سے باہر
  • شاہین شاہ آفریدی کا اعزاز، ٹی 20 میں 300 وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی باؤلر بن گئے