پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے مکوں سے بھارتی حریف رِنگ میں ڈھیر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو شہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو دھول چٹا دی، بھارتی باکسر چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔
شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی، بھارتی باکسر شہیر آفریدی کے مکے سہہ نہ سکا اور رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔
شہیر آفریدی نے اب تک 18 حریفوں کا سامنا کیا ہے، 16 مقابلوں میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 23 سال کی عمر میں پاکستانی باکسر نے حکومتی تعاون کے بغیر 26 تمغے کیسے جیتے؟
بھارتی باکسر کو ہرانے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔
مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے، شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل کا کامیاب دفاع، پاکستانی باکسر کے ہاتھوں بھارتی ناک آؤٹ
مقابلے سے قبل شہیر آفریدی نے کہا تھا کہ وہ صرف ایک باکسنگ فائٹ نہیں بلکہ قوم کی عزت کے لیے رنگ میں اتریں گے اور بھارتی غرور کو خاک میں ملانے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
دونوں باکسرز کے درمیان ہونے یہ مقابلہ جنوبی ایشیا میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا تھا، جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکسر بھارت پاکستان ترجوت سنگھ باوا سندھ پولیس شہیر آفریدی کمانڈو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باکسر بھارت پاکستان سندھ پولیس شہیر ا فریدی کمانڈو پاکستانی باکسر بھارتی باکسر شہیر ا فریدی بھارتی حریف شہیر آفریدی سندھ پولیس نے بھارتی کے لیے
پڑھیں:
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا، ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا،عمران آفریدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، گرفتار ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ذاتی انتقام قرار دے دیا۔
ملزم عمران آفریدی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے شمس الاسلام کو اس لیے قتل کیا کیونکہ مقتول نے مبینہ طور پر اس کے والد کو اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
عمران آفریدی کے مطابق شمس الاسلام اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، اسی لین دین کی بنیاد پر شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کیا، شدید تشدد کیا اور قتل کر دیا۔ ملزم نے مزید دعویٰ کیا کہ مقتول وکیل نے ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے جن میں دہشت گردی اور سنگین نوعیت کے الزامات شامل تھے، ہماری خواتین کو بھی جھوٹے مقدمات میں گھسیٹا گیا حالانکہ ان کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
اعترافی بیان میں عمران آفریدی نے کہا کہ انصاف نہ ملنے کی وجہ سے وہ انتقامی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا، قتل میں نے کیا ہے، میرے کسی عزیز، دوست یا رشتہ دار کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔علاوہ ازیں شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل نے وکلا برادری اور شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کی ہے، قانونی و سماجی حلقے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔