بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں عمارتیں انہدام سے محفوظ
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8 پر انہدام نہ ہونے کی ضمانت
انہدام سے محفوظ عمارتوں پر موقف کے لئے ڈی جی سے رابطہ ، جواب نہ مل سکا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے بظاہر سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر C9/4 اور D3/8 پر جاری تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جرأت سروے ٹیم کی جانب سے انہدام سے محفوظ رہنے والی عمارتوں پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہدام سے محفوظ

پڑھیں:

راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹرو بسیں روک دی گئیں۔
راولپنڈی اور جڑواں شہراسلام آباد میں کالی گھٹائوں سے دن میں اندھیرا چھا گیا، مختلف علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
راولپنڈی میں گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
شہری ژالہ باری کے خوف سے محفوظ پناہ گاہوں کے متلاشی رہے، گرج چمک آندھی اور بارش کے ساتھ ہی مری روڈ پر ٹریفک کم ہوگئی ۔
راولپنڈی اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،شہری تفریح کے لیے باہرنکل آئے۔
خان پور میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ،ٹیکسلا خان پور روڈ پر بھاری درخت اور بجلی کے پول گرنے سے دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگئی ،مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔
ترجمان واسا کے مطابق راولپنڈی ہائی الرٹ ہے ، رین ایمرجنسی نافذ اور عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئےتیارہیں۔
ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق سیدپور کے مقام 8 ملی میٹر ، گولڑہ 7 ، شمس آباد پر 8 ، شمس آباد 6، کچہری اور چکلالہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر
  • بھارت کو یہ نہیں پتا کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی، گورنر سندھ
  • سندھ بلڈنگ، گلشن اقبال اسکیم 24میں ناجائزتعمیرات، ڈی جی خاموش
  • کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ، پوائنٹس ٹیبل پر کس کا کونسا نمبر ہے؟
  • راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دیئے
  • کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار