Islam Times:
2025-08-02@04:42:59 GMT

اسحاق ڈار کاکاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

اسحاق ڈار کاکاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ

یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کو دہرایا۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے دونوں فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے زور دیا، یورپی یونین کی نمائندہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سفارتی رابطے جاری، نائب وزیراعظم کا یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پراپیگنڈے کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا۔

اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کو دہرایا۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نے دونوں فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے زور دیا، یورپی یونین کی نمائندہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یورپی یونین کی اسحاق ڈار کی اعلی زور دیا

پڑھیں:

ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا ہے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا ، تاہم انہوں نے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیاہے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا،عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔جس پر عمر ایوب نے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

خواتین ایتھلیٹس کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار

خیال رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں: صدر
  •  سپین کاویزا صرف21ہزارروپےمیں:یورپ جانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع
  • یورپی یونین میں روایتی پاسپورٹ اسٹیمپنگ کا خاتمہ، نئے بایومیٹرک سسٹم کا آغاز
  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: اسحاق ڈار کا پاکستانی و چینی ماہرین کو خراجِ تحسین
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا