نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیفونک رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس لوکے راسموسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات بارے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کے سلووینین اور صومالی ہم منصبوں سے فون پر رابطے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعے کے روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے ہم منصب کو بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے اگاہ کیا ۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held a telephone conversation today with the Foreign Minister of Denmark, Lars Løkke Rasmussen @larsloekke.
DPM/FM Dar briefed FM Rasmussen on the evolving regional situation and the measures taken… pic.twitter.com/RfGXYUTgXH
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 2, 2025
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کو بھارت کے یکطرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، اس موقع پر گفتگو میں وزیرخارجہ نے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا جو کہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا
اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی میں کردار ادا کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک بھارت کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان دفتر خارجہ ڈنمارک لارس لوکے راسموسن نائب وزیراعظمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان دفتر خارجہ ڈنمارک کے وزیر اسحاق ڈار نے بھارت کے
پڑھیں:
کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال
کراچی:خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی حالات اور سماجی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کے مؤقف کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قیامِ امن وقت کی اہم ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو مظلوموں کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔
ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام بھی شریک تھیں، جبکہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کو سندھ حکومت کی سماجی ترقی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔