اسحاق ڈار اور یورپی یونین کے نمائندہ خارجہ امور کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کے نمائندہ خارجہ امور کاجاکالس کے درمیان رابطہ ہواہے جس دوران اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نمائندہ خارجہ امور کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارتی فیصلے پر سخت اظہار تشویش کیا ۔
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ بھارتی اقدام معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آزاد اور شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا ۔
نمائندہ خارجہ امور یورپی یونین کاجاکالس نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کوتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ رابطے کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یورپی یونین اسحاق ڈار
پڑھیں:
چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز
بیجنگ ـ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے ’’اسمارٹ فیوچر – نینی روبوٹ کانفرنس‘‘بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، آل چائنا ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن ، سیکرٹریٹ کی فرسٹ سیکریٹری ہوانگ شیاؤ وے ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے صدر رن ہونگ بن، اور بزرگوں کے لیے ایسوسی ایشن کے نائب صدر گاؤ فے نے تقریب میں شرکت کی. اس کانفرنس میں “روزمرہ کی زندگی میں روبوٹ انقلاب’’پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں مزید روبوٹکس ٹیکنالوجی کو لانا تھا۔ تقریب میں جاری ‘‘نینی روبوٹ انڈسٹری ڈویلپمنٹ ٹرینڈ رپورٹ” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نینی روبوٹس کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مارکیٹ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے بعد، چار علاقائی مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک سالانہ نمائش تکنیکی جدت طرازی اور صنعت کے اطلاق کے منظرناموں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی۔
Post Views: 6