سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، کیسز کی سماعتوں کے لیے 9 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی پہلا بینچ کیسز سنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، کیسز کی سماعتوں کے لیے 9 ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی پہلا بینچ کیسز سنے گا، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہیں۔ دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے، تیسرے ریگولر بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ چوتھے بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد احمد کیسز سنیں گے، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس علی باقر نجفی پانچویں ریگولر بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چھٹے ریگولر بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، ساتویں بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق کیسز سنیں گے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم آٹھویں بینچ کا حصہ ہیں، نویں بینچ میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریگولر بینچ شامل ہیں اور جسٹس

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم کر دی گئیں

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔ صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز  کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم، پنجاب بھر میں سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹ کے اختیارات دیدیئے گئے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کیلئے جاری کیا گیا۔ ہر ضلع کے سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج نامزد کیا گیا ہے۔ سیشن جج نئے کیسز عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔

صارف عدالتوں میں زیرالتواء پرانے کیسز  کا اختیار بھی ضلعی اور سیشن جج کو دیدیا گیا۔ سیشن ججز کو صارف عدالتوں کے پرانے مقدمات ایک یا زائد ججوں کو تفویض کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کنزیومر پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ2025 جاری ہونے کے بعد ججز کی خدمات پنجاب حکومت سے واپس لی گئی ہیں۔ اب صارفین اپنے مسائل کے حل کیلئے براہِ راست سیشن جج یا ان کے مقرر کردہ ایڈیشنل جج کے پاس جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اکبر ایس بابر کا بیرسٹر گوہر کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات پر خط، غلطی تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • 26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں صارف عدالتیں ختم کر دی گئیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری
  • چیف جسٹس کا قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان
  • پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
  • چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل
  •   پی ٹی آئی 65 رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل 
  • پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا