گورنر پنجاب کا امیر علی شاہ مرحوم کی رہائشگاہ آمد، لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
گورنر پنجاب نے کہا کہ سید امیر علی شاہ کی پیپلز پارٹی اور ملت جعفریہ کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ خاموش مجاہد تھے، اور نیکی و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے تھے۔ مرحوم نئے آنیوالوں کیلئے ایک عظیم مثال تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج ستلج بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں معروف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیت مرحوم امیر علی شاہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بیٹے سید شہباز حسین شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ گورنر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرکزی عزاداری اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین تاثیر رضا نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما امیر عباس مرزا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عامر حسن بار ایٹ لاء، میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ، مسعود صادق ایڈووکیٹ و صدر جامعہ مسجد اثناء عشری شباب چوک سمن آباد، کمال احمد پاشا (اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان)، سید احسن عباس رضوی، سید بنیاد حسین شاہ، سید واجد علی شاہ سمیت متعدد معززین اور عزیزو اقارب بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سید امیر علی شاہ کی پیپلز پارٹی اور ملت جعفریہ کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ خاموش مجاہد تھے، اور نیکی و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے تھے۔ مرحوم نئے آنیوالوں کیلئے ایک عظیم مثال تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر علی شاہ گورنر پنجاب
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام ،نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔