مولانا فضل الرحمان ودیگرمذہبی رہنمائوں کا پروفیسرساجد میرکی وفات پراظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی جمیعت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی وفات پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے،پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنما ، روشن فکر قائد اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے ، انہوں نے ہمیشہ وطن عزیز میں شعائر اسلام کے حوالے سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ اور باہر ہر موقع پر ان کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھایا ،پروفیسر مرحوم مہربان ،بزرگ اور شفیق انسان تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمہ جہت اور ان کا کردار قابل تحسین تھا،اللہ کریم مرحوم کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے ، اپنے شایان شان اجر عظیم سے نوازے اورمرحوم کو اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے ۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان جے کہا کہ وہ پرفیسر ساجد میر مرحوم کے اہل خانہ ،کارکنان ، متعلقین اور پاکستان کے تمام مذہبی طبقے سے اظہار تعزیت کر تے ہیں،اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ہم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران وکارکنان سے تعزیت کرتے ہیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر پروفیسر علامہ ساجد میر کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہیں،پروفیسرعلامہ ساجد میر نے تمام مسالک کے ساتھ مل کر اتحاد امت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ پروفیسر علامہ ساجد میر کا ہمیشہ سیاسی میدان خصوصا متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل اور ایوان بالا میں مثبت کردار رہا، پروفیسرعلامہ ساجد میر کی ملی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ درایں اثنا ء سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مولانا فضل الرحمان پروفیسر ساجد میر علامہ ساجد میر ساجد میر کی کہا کہ
پڑھیں:
فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
اسلام آباد: امیر جمیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان کا قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی
عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری… pic.twitter.com/He25w24Tkc
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) September 16, 2025
انہوں نے کہاکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ اجلاس اسلامی دنیا کے اتحاد اور وحدت کے لیے ایک نئے باب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے لیے اپنے دفاع کے سلسلے میں باہمی اتحاد و اتفاق اب ناگزیر ہوچکا ہے، اس لیے امت مسلمہ کے مابین ایک مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے مولانا فضل الرحمان کی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امت مسلمہ دفاعی معاہدہ سربراہ جے یو آئی قطری سفارتخانہ مولانا فضل الرحمان وی نیوز