مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ، ممتاز عالم دین اور سینئر سیاستدان سینیٹر پروفیسر ساجد میر 87 برس کی عمر میں قضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

پروفیسر ساجد میر کا انتقال ان کے آبائی گھر سیالکوٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے مہروں کا آپریشن ہوا تھا، جبکہ دس برس قبل ان کے دل میں اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا۔

مرحوم 1938ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ گزشتہ 40 برس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ چلے آ رہے تھے اور اہل حدیث مکتب فکر کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ انہیں پانچ بار ایوان بالا، یعنی سینیٹ آف پاکستان کا رکن منتخب کیا گیا۔ سینیٹ میں ان کا کردار اعتدال، دیانت اور دینی وقار کا مظہر سمجھا جاتا تھا۔

پروفیسر ساجد میر کا شمار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی رفقا میں ہوتا تھا۔ وہ علمی و فکری دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے اور انہوں نے کئی کتب تصنیف کیں۔ ان کی معروف کتاب ”عیسائیت: ایک مطالعہ و تجزیہ“ علمی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔

مرحوم نے دو بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی وفات پر ملک بھر کے دینی و سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور انہیں ایک علم دوست، باوقار اور اصول پسند رہنما کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: صدر، وزیراعظم کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے: چین کا بڑا اعلان ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے چین ہرطرح کی مدد کرے گا، وکٹر گا کا بھارتی اینکر کو جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پروفیسر ساجد میر

پڑھیں:

سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر کی عمر 86 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے، ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پرفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے 1994ء میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور جیتے، بعدازاں وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔

سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت 

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن اور نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند، روشن فکر اور اتحاد واتفاق کے داعی تھے، اللّٰہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی صدر جمیعت اہل حدیث سینیٹر پروفیسرساجد میر انتقال کر گئے
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کا جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • گورنرسندھ کا مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • معروف عالم دین اور سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
  • سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
  • سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے