مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ گزشتہ ماہ مہرے کے آپریشن کے باعث ان کی طبعیت ناساز رہتی تھی۔ پروفیسر ساجد میر کا انتقال ان کے آبائی گھر سیالکوٹ میں ہوا۔ اس سے قبل ان کو دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کا بائی پاس کروایا گیا تھا۔ علامہ ساجد میر ملی یکجہتی کونسل کے بانی رہنما تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ گزشتہ ماہ مہرے کے آپریشن کے باعث ان کی طبعیت ناساز رہتی تھی۔ پروفیسر ساجد میر کا انتقال ان کے آبائی گھر سیالکوٹ میں ہوا۔ اس سے قبل ان کو دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کا بائی پاس کروایا گیا تھا۔ علامہ ساجد میر ملی یکجہتی کونسل کے بانی رہنما تھے۔ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے تیار ہونیوالے ضابطہ اخلاق کو بنانے والی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا نمایاں کردار رہا۔ موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور شریف فیملی کے بہت قریب تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر ساجد میر کے باعث ان
پڑھیں:
عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں
فیصل آباد(اوصاف نیوز)محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی جائےگی۔
واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔
جب کہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔