کراچی، بنارس پل پر سوزوکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر تنقید کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چلان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے۔