بھارت کی پاکستان کیلئے نفرت یکطرفہ ہے: فیصل قریشی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے لیے نفرت یکطرفہ ہے۔
پاکستان کے سینئر اداکار اور ہمہ جہت فنکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی ریلیز اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز رویے پر بھی کھل کر بات کی۔
فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، مگر بطور فنکار اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے ناصرف کاروبار کو فروغ ملا بلکہ عوام میں سینما جانے کی عادت بھی پیدا ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کے لیے وہ ایک تجارتی سانس کی طرح تھی، کیونکہ عوام سینما کی طرف واپس آئے تھے۔
فیصل قریشی نے بھارت کی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فلم یا سیریز میں پاکستان مخالف مواد شامل کر رہے ہیں، چاہے کہانی کا اس سے کوئی تعلق بھی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیریز تو بن چکی تھی، مگر اس کی ریلیز سے پہلے اس میں پاکستان مخالف مکالمے اور سین شامل کیے گئے، یہ سب کیوں؟ اپنے عوام کے ذہنوں میں نفرت کیوں بھری جا رہی ہے؟
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ میرے بھارتی دوست بھی اس منفی مواد پر شرمندہ ہوتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بھارت کے مؤرخین اور فلم ساز مسلم حکمرانوں کی تاریخ کو مسخ کر رہے ہیں اور جنگوں کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نئی نسل کو تاریخ سے دور اور نفرت سے قریب کیا جا رہا ہے۔
فیصل قریشی نے واضح کیا کہ میں ہمیشہ فن، محبت اور پُرامن تعلقات کا حامی رہا ہوں، نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، فنکاروں کو جوڑنے کا ذریعہ بننا چاہیے، نہ کہ دوری کا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل قریشی نے
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
Post Views: 3