سٹی42: اسلام آباد میں قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر عسکری قیادت کی بریفنگ  شروع ہو چکی ہے۔ یہ بریفنگ ان کیمرہ ہے، میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں جانے کی اجازت نہیں ملی، بعد میں امکان ہے کہ بریفنگ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان آرمی کے ترجمان اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  ISPR  کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو  پاکستان کی قومی سلامتی کی صورتحال پر حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر شریک ہے۔ حکومت کے تمام وزرا، اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما اور متعدد دوسرے سیاسی رہنما بریفنگ میں شریک ہیں۔

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کی سیاسی قیادت کا انڈیا کی بلا اشتعال، بلا جواز جارحانہ مہم جوئی کے متعلق یہ دوسرا اہم انترایکشن ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب واقع پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹرز  میں کیا گیا ہے

9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم عمر گرفتار

بریفنگ میں شرکاء کو  سرحدوں پر حقیقی صورتحال، ہمسایہ ملک میں کی جا رہی سازشی ریشہ دوانیوں اور افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں کے متعلق اور فارن آفس اور حکومت کے ذمہ داروں کی دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ موجودہ صورتحال پر کمیونیکیشن کے متعلق تفاصیل شئیر کی جائیں گی۔ 

 اس بریفنگ کا مقصد قوم کی سیاسی قیادت کو قومی سلامتی کی سورتحال کے متعلق مستند معلومات اور پیچیدہ حقائق سے آگاہ کرنا ہے تاکہ مشکل حالات مین قومی سیاسی قیادت  قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کے لئے اپنے حصہ کا کام اعتماد کے ساتھ کر سکے۔

بانی پی ٹی آئی آج بھی مقبول لیڈر ہیں:مسرت چیمہ

سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر آمد  کافی دیر سے جاری تھی۔ایم کیو ایم کے لیدر  ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وزیر دفاع  خرم دستگیر،  سابق وزیر بجلی عابد شیر علی،  سینیٹر عبدالشکور  پہلے بریفنگ کے لئے پہنچ گئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم اور سینیٹ کے موجودہ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے  علی حیدر گیلانی بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے
 وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم  سردار عتیق بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان بھی بریفنگ میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: حقائق بے نقاب کرنے کیلیے مُفصل ڈاکومینٹری جاری  

پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئئے۔

سابق وزیراعلی کے پی محمود خان بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کی سیاسی قیادت جماعتوں کے بریفنگ میں پاکستان کی صورتحال پر کے متعلق کی سیاسی

پڑھیں:

نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما،سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،سیاست میں نواز شریف کے نہ آنے کا من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسو ب کیا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، سیاست سے ان کی لاتعلقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان کے سب سے سینیئرقومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنی سیاسی حکمت عملی کے مطابق قومی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: سیاسی شخصیات، افسروں اور لینڈ مافیا کا 11 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ
  • عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی
  • پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان، اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے، فیصل چودھری
  • دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی قیادت کو سزائیں: پاکستانی سیاست کس طرف جا رہی ہے؟
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیرقیادت سیاسی جماعتوں کا اجلاس، جشنِ آزادی پر یکجہتی کا اعلان
  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
  • شام: فرقہ واریت کے شکار سویدا میں یو این امدادی مشن کی آمد
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مصر، صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں
  • وزیرِ اعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو