ٹرمپ کے سکیورٹی ایڈوائزر کی خفیہ میسیجنگ ایپ ہیک، حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم ہیکنگ کے اس واقعے نے ان پیغامات کی حفاظت کے طریقہ کار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیکر نے یوزرنیمز، پاس ورڈز، بیک اینڈ پینل تک رسائی، اور چیٹ کے اقتباسات چرائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیکر نے دعویٰ کیا کہ یہ عمل صرف15 سے 20 منٹ میں مکمل ہوا اور اس میں زیادہ محنت نہیں لگی۔
ہیکر نے ٹیلی میسج کو اس سیکیورٹی خامی کی اطلاع نہیں دی، یہ کہہ کر کہ کمپنی ”ممکنہ طور پر معاملے کو چھپانے کی کوشش کرتی“۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سگنل جو اپنی مضبوط اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے لیے معروف ہے، نے اس کلون ایپ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ ہم غیر سرکاری ورژنز کی پرائیویسی یا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ مائیک والٹز گزشتہ ہفتے اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب رائٹرز کی ایک تصویر میں وہ ایک کابینہ اجلاس کے دوران TeleMessage استعمال کرتے نظر آئے۔ جمعرات کے روز انہیں اس وقت برطرف کر دیا گیا جب انکشاف ہوا کہ انہوں نے یمن میں امریکی فوجی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس کے لیے ایک سگنل گروپ بنایا تھا، اور غلطی سے ایک معروف صحافی کو بھی اس گروپ میں شامل کر لیا گیا۔
والٹز کی برطرفی کی بڑی وجوہات میں سگنل میسجنگ ایپ پر ایک خفیہ گروپ چیٹ کا سکینڈل اور ایران کے خلاف ان کا جارحانہ موقف بتایا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلگام حملے پر بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع
ٹائمز آف انڈیا کا کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، بی جے پی حکومت کی لاپرواہی یا سازش۔؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام حملے پر بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناکامی اور خفیہ وارننگ کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل ہوا، خفیہ اطلاعات کے باوجود بھارتی سکیورٹی ایجنسیز خواب غفلت میں سوئی رہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری نگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، مودی حکومت کی لاپرواہی یا سازش۔؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ سیاحوں کی جانیں خطرے میں تھیں تو حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کی وارننگ کو کیوں نظر انداز کیا جس کی ذمہ داری مودی سرکار پر ہے، پہلگام حملہ سوالوں کے گھیرے میں مودی سرکار کی سکیورٹی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔