’نوکیا‘ نے پاکستان میں اپنے فون سستے کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
موجودہ معاشی حالات میں جب صارفین بجٹ میں تنگی محسوس کر رہے ہیں، نوکیا HMD نے ایک بروقت اور صارف دوست قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کئی مقبول فیچر فون ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سادہ، مضبوط، اور قابل اعتماد مواصلاتی ڈیوائسز کو عام صارف کی پہنچ میں لانا ہے۔
قیمتوں میں کمی: نئی قیمتیں کیا ہیں؟
نوکیا کے جن فیچر فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان کی نظرثانی شدہ قیمتیں کچھ یوں ہیں۔
نوکیا 105 کلاسک 2,999روپے، نوکیا 106 (2023) 3,999 روپے، نوکیا 108 (2024) 4,199 روپے، نوکیا 110 (2023) 4,999 روپے، اور نوکیا 125 (2024) 5,199 روپے نئی قیمتوں میں دستیاب ہیں۔
قیمتوں میں یہ کمی تقریباً 600 سے 800 روپے فی ماڈل ہے، جو کہ بجٹ صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
نوکیا فیچر فونز کی خصوصیات
نوکیا کے یہ فونز نہ صرف قیمت میں مناسب ہیں بلکہ کارکردگی اور خصوصیات کے لحاظ سے بھی متاثر کن ہیں۔
یہ فونز 2 سے 3 انچ اسکرین کے ساتھ ہیڈفون جیک اور میموری کارڈ سلاٹس، مضبوط Unisoc چپ سیٹس، لمبی بیٹری لائف، سادہ اور پائیدار ڈیزائن کے ساتھ دستیاب ہیں۔ نوکیا 125 4G میں IP52 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس ہیں۔
نوکیا فیچر فونز اُن تمام صارفین کے لیے مثالی ہیں جوایک قابل اعتماد ’سیکنڈری ڈیوائس‘ چاہتے ہیں۔ روزمرہ کے لیے ایک سادہ اور مضبوط فون تلاش کر رہے ہیں اور اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر ایک آسان فون استعمال کرنا چاہتے ہیں
ہر نوکیا فیچر فون ایک سال کی آفیشل وارنٹی کے ساتھ ہے، جو کہ کمپنی کے اعتماد اور بعد از فروخت سروس پر یقین کی عکاسی کرتا ہے۔
نوکیا کبھی پاکستان میں موبائل فون مارکیٹ کا بے تاج بادشاہ تھا، جہاں 2000 کی دہائی کے اوائل میں اس کا مارکیٹ شیئر 60 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔ اب، موجودہ چیلنجز اور مسابقتی مارکیٹ میں، کمپنی دوبارہ اپنی ساکھ بحال کرنے کے لیے قیمتوں کی اس نئی حکمت عملی کو اپنائے ہوئے ہے۔
نوکیا HMD کا یہ قدم نہ صرف ایک تجارتی حکمت عملی ہے بلکہ یہ معاشی دباؤ میں مبتلا صارفین کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ہے کہ معیاری، پائیدار اور سادہ موبائل فون اب بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکتے ہیں۔ نوکیا کی ساکھ، معیار، اور نئی قیمتیں مل کر اس کی مارکیٹ میں واپسی کو مضبوط بنا سکتی ہیں۔
سندھ میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قیمتوں میں فیچر فون کے لیے
پڑھیں:
کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر عام تعطیل سے متعلق مختلف دعوے گردش کرنے لگے ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کسی چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: اقبال کی شاعری خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، یوم اقبال پر وزیراعظم کا پیغام
طلبہ اور ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درست معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور مستند نیوز پلیٹ فارمز سے رجوع کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر چھٹی سے متعلق جھوٹی خبروں یا افواہوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں کسی قسم کا ابہام یا انتشار پیدا نہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو آ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے، جس میں شاعرِ مشرق اور مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
اس دن مختلف تقاریب، مشاعرے اور تعلیمی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں اقبالؒ کی فکری اور فلسفیانہ خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی سفارتخانے کا ’یوم اقبال‘ پر شاعر مشرق کو زبردست خراج تحسین
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواہیں حکومت سوشل میڈیا عام تعطیل نوٹیفکیشن وی نیوز یوم اقبال