ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا اور تھاڈ، پیٹریاٹ اور اسرائیل جیسے مختلف فضائی دفاعی نظاموں سے محفوظ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل ’قاسم بصیر‘ کی رونمائی کی ہے جس کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے اتوار کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر نیوز پروگرام میں نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران قومی ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ ٹھوس ایندھن سے چلنے والا نیا میزائل پچھلے میزائلوں کے مقابلے میں بہتر حرکات و سکنات کا حامل ہوگا اور تھاڈ، پیٹریاٹ اور اسرائیل جیسے مختلف فضائی دفاعی نظاموں سے محفوظ ہوگا اور اس کی رینج 1200 کلومیٹر ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کے انٹرویو کے دوران میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی نشر کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

میزائل کا تجربہ گزشتہ ماہ 17 اپریل کو کیا گیا تھا۔ ٹی وی میزبان نے یہ بھی کہا کہ صہیونی اسرائیلی حکومت کے خلاف گزشتہ سال کی دو انتقامی کارروائیوں، جنہیں سچا وعدہ ایک اور دو کا نام دیا گیا تھا، کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد یہ میزائل بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ انٹرویو میں قومی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے امریکیوں کو متنبہ کیا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم طاقت سے جواب دیں گے۔ جنرل عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ ہم ان کے مفادات اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ کریں گے اور ہم اس سلسلے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی حد دیکھیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے دشمن نہیں ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی سرزمین پر امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر دفاع

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں بلاتفریق ایکشن ہوگا، وزیر محنت سندھ
  • فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس