بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے: صدر آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔
صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
صدرِ مملکت نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ’آہنی برادر‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی مشترکہ خواہش کے حصول کےلیے حمایت کریں گے۔
صدرِ مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی:بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔
محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔
دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ جیسے اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس شاندار اسپیل کے بعد سراج کے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے جبکہ وہ ون ڈے میں 71 اور ٹی ٹوئنٹی میں 14 وکٹیں لے چکے ہیں۔
یوں محمد سراج کی بین الاقوامی وکٹوں کی مجموعی تعداد 203 ہو گئی ہے جو سچن ٹنڈولکر کی 201 وکٹوں سے زیادہ ہے۔
یہ سراج کا انگلینڈ میں چھٹا موقع تھا جب انہوں نے کسی ایک اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے جسپریت بمراہ کا پانچ چار وکٹوں والے اسپیلز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ایشیائی بولرز میں صرف پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انگلینڈ میں چھ بار چار یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 45 وکٹیں اپنے نام کیں۔