عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے: علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ عددی اعتبار سے آج کے سینیٹ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے سینیٹ کی نشست کےلیے نگہت مرزا امیدوار ہیں، وہ پہلے بھی دو بار سینیٹ میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ شہری سندھ کی نمائندہ جماعت کے طور پر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، شہری سندھ کی آبادی پیپلز پارٹی کی حکومت سے نالاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال سے پیپلز پارٹی اقتدار میں ہے، ووٹرز اور سپورٹرز پیپلز پارٹی سے شدید ناراض ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں نہیں ہیں۔
علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کےلیے ترسایا جا رہا ہے، شہر میں پانی کی تقسیم بھی پسند اور ناپسند پر کی جا رہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی خورشیدی پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے گئے
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔
چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ چوہدری سالک حسین سینیر نائب صدر اور محمد طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔