آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔
نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔
فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.
اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 5 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر تھائی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے بھی چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور 240 رنز بھی اسکور کیے، جن میں ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں میتھیوز نے چار وکٹیں لینے کے بعد ایک میچ وننگ سنچری بھی اسکور کی۔ کوالیفائر کے آخری میچ میں انہوں نے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز معمولی نیٹ رن ریٹ (0.01) کی وجہ سے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنا سکی۔
اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس نے بھی ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے 5 اننگز میں 293 رنز بنائے اور 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بروس کی 137 گیندوں پر ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کو کوالیفائر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز قرار دیا گیا، جب کہ ان کی مجموعی کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کی کپتان انہوں نے حاصل کیں
پڑھیں:
پنجاب میں پی ٹی آئی کو دھچکا،اہم عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
گورنر نے تحریک انصاف کے عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پرچم کا مفلر پہنایا۔انہوں نے کہا کے ان کے آنے سے راولپنڈی میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا اوربلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔
سردارسلیم حیدرنےکہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں میں حامد عباسی،بابر محمود،جاوید اقبال،ڈاکٹر شکیل، علی رضا،امجد جاوید،جہانگیر خان ،حمذہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر ،راجہ خالد ،راجہ حفیظ اور سردار ندیم شامل ۔اس موقع پر سٹی صدر پی پی پی راجہ کامران اور پیپلز پارٹی سٹی قائدین اسد پرویز اور عرفان حیدر بھی موجود تھے۔