شبمن گل کو کہہ دیا بائے بائے؟ سارہ ٹنڈولکر کی زندگی میں آنے والا نیا شخص کون؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار ان کا نام بالی وڈ کے معروف اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس سے نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، سارہ اور سدھانت کے درمیان تعلقات کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں، خاص طور پر شبمن گل سے علیحدگی کے بعد۔
یاد رہے کہ سارہ اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کے درمیان تعلقات کی افواہیں گزشتہ کچھ برسوں سے سرگرم تھیں، مگر دونوں نے کبھی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
حالیہ آئی پی ایل سیزن کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن کی جانب سے شبمن گل سے اچانک شادی کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر وہ حیران ہو گئے اور خاموشی سے آگے بڑھ گئے، جس سے مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔
اسی دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سارہ اور شبمن نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے، جس سے ان کے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی فلمی جریدے نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اس وقت اداکار سدھانت چترویدی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، سارہ کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سدھانت چترویدی کا سابقہ تعلق امیتابھ بچن کی نواسی نویہ نندا کے ساتھ رہا تھا، تاہم اب دونوں کے راستے جدا ہو چکے ہیں۔
سارہ ٹنڈولکر نہ صرف سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے ناطے مشہور ہیں، بلکہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور ماڈلنگ کیریئر کے باعث بھی پہچانی جاتی ہیں۔
سارہ نے 1997 میں پیدا ہونے کے بعد دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک مقامی فیشن برانڈ کی مہم کا حصہ بنی۔
سارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ اور سدھانت کے درمیان تعلقات پر مزید کیا نئے انکشافات سامنے آتے ہیں، اور کیا ان کے رشتہ میں مزید کوئی پیش رفت ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سارہ ٹنڈولکر سارہ اور شبمن گل کہ سارہ
پڑھیں:
رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
کراچی:پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے ہیں۔
فیملی ولاگز، لگژری لائف اسٹائل اور متنازع حرکات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 82 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 27 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان بٹ سے شادی کی تھی اور 2025 میں انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
رجب بٹ اس وقت پاکستان میں بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے تاہم اسی دوران وہ برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں۔
چند روز قبل متعدد خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے ہیں جن میں سے کچھ تعلقات شادی کے بعد بھی جاری رہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کا دفاع کیا اور کہا کہ مجھے بھی دکھ ہوا جب میں نے اس کا ولاگ دیکھا۔ جب اس نے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تو میں افسردہ ہوئی۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ لیکن میں جانتی ہوں کہ ہر انسان، خاص طور پر لڑکوں کا، ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو معاف کردینا چاہیے جو سچے دل سے اللہ سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ بہت مہربان ہے اور خلوص دل سے توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی دیسی ماں کا رویہ ہے جو بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہے۔