وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا .
اجلاس میں داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کے بعد ضروری فیصلے کئے جائیں گے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں بجٹ کی تیاریوں پر بھی غور ہو گا ۔
اجلاس کل شام 4 بجے پی ایم ہاوس میں منعقد ہو گا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی