اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
حکام نے وزیراعظم کو بھارت کے جارحانہ اقدامات کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں سے آگاہ کیا۔
بریفنگ کے شرکا نے روایتی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے تمام ریاستی ادارے ملکی سلامتی اور وقار کے تحفظ کیلیے مکمل تیار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایس ا ئی

پڑھیں:

جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سےمزین ہسپتال ہوگا:وزیراعظم

ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہو گا۔

 شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

  اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالےسے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین ہسپتال ہوگا۔

شادباغ: تندور  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق

 وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 ہسپتال کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کئے گئے۔

 ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔
 
 

ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کیلئے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے،شہباز شریف
  • حج انتظامات کامیابی سے مکمل، وزیراعظم کی وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کی تعریف
  • برآمدات پر مبنی ترقی صنعتوں کے فروغ سے ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سےمزین ہسپتال ہوگا:وزیراعظم
  • اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، شہباز شریف
  • ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
  • عالمی برداری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا