پہلگام واقعہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈہ ،بھارت ثبوت پیش کرے۔ پاکستانی سفیر کی امریکی تھنک ٹینکس کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔ رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندگان کو پہلگام فالس فلیگ واقعے اور پاک،بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پیدا کیے گئے علاقائی تناؤ پرتشویش کا اظہار کیا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی بھی قابلِ اعتبار ثبوت پاکستان کو فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ سفارتی ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے ہم اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ رضوان سعید شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی راستے کو ترجیح دی ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو میں سفیر پاکستان نے بھارت کے طرزِعمل کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تواسے 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر کی بریفنگ میں خطے میں قیام امن، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی کردار پر بھی زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانی سفیر
پڑھیں:
پہلگام واقعہ کے الزام میں گرفتار بے گناہ کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہونے لگیں
پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار جبکہ گھروں کو تباہ کردیا تھا۔
بھارت فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر مسلح افراد کی سہولت کاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انکشاف کیا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کا نیا باب کھول دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، کُلگام میں ایک اور نہتے کشمیری کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے۔
محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو گرفتار، شہید اور گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، باندی پورہ میں بھی بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا کر ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔