بھارت اگر پاکستان پر ایک پنچ لگائے گا تو اسے جواب میں 2 پنچ ملیں گے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گا، اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات ہو، پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے پیچھے کچھ اور ناٹک موجود ہے۔ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے، بھارتی تسلیم کر رہے ہیں کہ پہلگام واقعہ ایک بہت بڑا سکیورٹی لیپس تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک ملین فوج کشمیر اور جموں کی وادی میں جھونک رکھی ہے، اتنی سکیورٹی کے ہوتے ہوئے پہلگام واقعہ کیسے ہوا۔؟ اس پورے واقعے کے پیچھے کچھ اور ناٹک موجود ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ جس کو چاہے اپنے پیروں تلے روندے، بھارت اگر پاکستان پر ایک پنچ لگائے گا تو اسے جواب میں 2 پنچ ملیں گے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، امن کی خواہش کو اگر کوئی کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گا، اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات ہو، پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اس بات کو اٹھائیں گے، کیا بین الاقوامی معاہدوں کو کوئی فریق یکطرفہ طور پہ ختم کر سکتا ہے۔؟ پانی کو ہتھیار کے طور پہ استعمال کرنا دراصل بھارت کی اخلاقی اور سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، پانی روکنے کی نہ کوئی قانون اجازت دے گا نہ ہی پاکستان اجازت دے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پاکستان پر احسن اقبال اس واقعے کہ بھارت تو اسے
پڑھیں:
ویمنز ٹی20 رینکنگ؛ پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بڑے اعزاز سے محروم
دبئی:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند روز قبل جاری ہونے والی ٹی 20 ویمنز انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلش اسپنر لنزے اسمتھ دنیا کی نئی نمبرون بولر بن گئیں۔
انہوں نے پاکستان کی سعدیہ اقبال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، 31 سالہ لنزے اسمتھ نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت ایک درجہ ترقی پائی۔
اسمتھ نے 2018 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم تقریباً 5 سال ملکی ٹیم سے دور رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں انگلینڈ کی مستقل ٹی 20 رکن بنیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے اور بھارت کے خلاف برسٹل میں منعقدہ دوسرے ٹی 20 میں عمدہ بولنگ نے انھیں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر فائز کر دیا۔