‘قائم مقام وزیراعظم’ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں، وزیراعلیٰ مغربی بنگال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی نے بھارت کے شہر مرشدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کون ہے یہ بی جے پی سے پوچھیں۔
مودی سرکار کی طرف سے وقف بل لانے کے بعد مرشد آباد میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کی طرف سے بل کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے جہاں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایک وائرس ہے جو ہمیشہ مذہبی فسادات کرواتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد
ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ فسادات اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے، سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ایماندار، مخلص اور معقول بننے کی کوشش کریں۔ جب آپ کرسی پر ہوں تو لوگوں کو تقسیم نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پاس کیے جانے والے وقف بل کے بعد پورا ملک ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اس نئے قانون کو بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش قرار دی جارہی ہے۔
متنازعہ بل کے خلاف مغربی بنگال میں شدید مظاہرے ہوئے۔ مغربی بنگال کے علاقے مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف احتجاج خون کی ہولی میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد
مظاہرین پر احتجاج کے دوران پولیس نے شدید لاٹھی جارج اور شیلنگ بھی کی۔ مظاہرین کی جانب سے سڑکیں بلاک اور نیشنل ہائی ویز بند کردیے گئے ہیں جبکہ انہوں نے بی جے پی حکومت کو پورا بھارت بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
WQF BILL بی جے پی حکمران جماعت وقف بل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بی جے پی مغربی بنگال بی جے پی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورہ گلگت بلتستان: سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے جہاں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، عطا اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر رانا ثنا اللہ اور کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم نے بارشوں اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات اور امدادی رقوم بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد کی صورتحال، نقصانات، اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب
وزیراعظم نے گورنر سید مہدی شاہ سے علیحدہ ملاقات بھی کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیلابی واقعات میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔
وزیراعظم نے متاثرین کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گلگت بلتستان گورنر سید مہدی شاہ وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ گلبر خان