راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی ۔2025 ) عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل پیش کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی بہنوں کی ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جب تک میں خود باہر آ کر نہیں دیکھتا، مائنز اینڈ منرلز بل اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا۔

بانی تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ علی امین ملاقات کیلئے کیوں نہیں آ رہے؟  انہوں نے سختی سے منع کر دیا ہے میرے سے ملے بغیر کوئی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ جو مودی کے دوست ہم پر مسلط ہیں، اِن کے لیے عمران خان سب سے بڑا دشمن ہے۔

ایک عمران خان نے اِنہیں خوفزدہ کیا ہوا ہے، یہ مودی سے نہیں، بلکہ عمران خان سے ڈر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کئی ہفتوں بعد عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے قریب کشیدہ صورتحال بھی رہی، پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ بعد ازاں عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

علیمہ خان کو آج بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔                                                         
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
  • سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • سپریم کورٹ؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • ملک کے حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں،عمران خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی