ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج کی بروقت کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس یو سی کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،عالمی برادری بھارتی دراندازی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے کا عزم دہراتے ہیں، پوری قوم اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد