بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی آپشن، جنگ بڑھی تو ایٹمی ہو سکتی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہو گا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیو کلیئر وار ہو سکتی ہے۔ نیو کلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز دن میں بھی کچھ شہروں پر حملے کی کوشش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے سینیٹر حافظ عبد الکریم کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں مؤثر کرادر ادا کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ (ن )کی جانب سے سینیٹ الیکشنز میں ان پر اعتماد کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔