پشاور:

خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔

محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی جارحیت، سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت، چھٹیاں منسوخ

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ 

اجلاس کے دوران افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق اقدامات، کالے شیشوں اور جعلی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (ABAD) سے متعلقہ معاملات، نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کی سیکیورٹی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور منظم جرائم کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام امور پر فوری مؤثر اور ٹھوس پیشرفت کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی عملداری اور شفاف انصاف کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داریاں ہیں جن پر کسی قسم کی غفلت یا تاخیر قابل قبول نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا کے سکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت
  • تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
  • بھارتی جارحیت، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
  • بھارتی جارحیت، سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت، چھٹیاں منسوخ
  • بھارتی حملے کا ممکنہ خطرہ، ملک کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
  • کابینہ ڈویژن کا مراسلہ، ہیکرز کی فشنگ ای میلز سے بچاؤ کی تربیت دینے کی ہدایت
  • طلباو طالبات کیلئے اچھی خبر “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ
  • متحدہ عرب امارات نے اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو لازمی مضمون قرار دے دیا