چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ بعدازاں چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فون پر مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور محکمہ داخلہ کے افسران بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ بعدازاں چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فون پر مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے اب تک بھارتی حملوں سے ہونیوالے نقصان کا بھی جائزہ لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف سیکرٹری نے کا جائزہ لیا اضلاع کے

پڑھیں:

گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے سب کا جائزہ لے رہے ہیں، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ابھی احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے، گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے، سب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی قومی اسمبلی کی سیٹ خطرے میں، مگر کیوں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت احتجاج کی قیادت کہاں سے کر رہی ہے، تو سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں، ابھی گھروں سے نکلیں گے، کیونکہ پارلیمانی سیشن جاری تھا۔

????ابھی دن چل رہا ہے، یہ کوئی آخری دن نہیں، ہمارے لوگ گرفتار ہورہے ہیں، گھر توڑے جارہے ہیں، سلمان اکرم راجہ pic.twitter.com/1YBw2PqBbc

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 5, 2025

انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کا آخری دن نہیں بلکہ آغاز ہے۔ پارٹی کی حکمتِ عملی طے شدہ ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک بھر سے گرفتاریوں، مارپیٹ، اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے 2  ایم پی ایز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، پارٹی قیادت بھرپور احتجاج کی تیاری کر رہی ہے۔

ایک صحافی نے جب پوچھا کہ اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند ہیں تو وہ کیسے پہنچیں گے، تو سلمان اکرم راجا نے دوٹوک جواب میں کہا کہ اڑ کے تو نہیں جائیں گے، جیسے جاتے ہیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احتجاج اڈیالہ جیل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

متعلقہ مضامین

  • لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا
  • سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
  • ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ
  • گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے سب کا جائزہ لے رہے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • کشمیر بنے گا پاکستان، محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب
  • اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ
  • مودی راج کا ووٹر وار، ہندوتوا کا نیا ہتھیار، بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج
  • خیبر پی کے میں تعلیمی بجٹ 363 ارب، 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر: حافظ نعیم
  • بلوچستان: 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری