پاک آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی معاون کیلئے سول ڈیفنس بھی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: ملک میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جو پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی معاونت کے لیے متحرک ہو چکا ہے۔
سول ڈیفنس حکام کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر 150 سے زائد سائرن نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
ناصرباغ میں سول ڈیفنس کے دستے جمع ہو گئے ہیں جہاں ایمرجنسی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردِ عمل دینا اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرنا ہے۔
سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ سائرن سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سائرن بجنے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈارک چاکلیٹ یادداشت بہتر بنانے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں معاون: تحقیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: روزمرہ کی مصروف زندگی میں ذہنی دباؤ، تھکن اور یادداشت کی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے، مگر جاپانی ماہرین کے مطابق ان مسائل کا سادہ اور لذیذ حل ڈارک چاکلیٹ کی صورت میں موجود ہے۔
شیباورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جاپان کی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ اور کوکو میں پائے جانے والے ’فلیوانولز‘ دماغی صحت بہتر بنانے، یادداشت مضبوط کرنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مرکبات دماغ اور اعصابی نظام کو متحرک کرتے ہیں اور جسم میں ایسے ردعمل پیدا کرتے ہیں جو معمولی ورزش کے اثرات سے مشابہ ہوتے ہیں، جس سے توجہ، ہوشیاری اور یادداشت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
تحقیق، جو سائنسی جریدے “کرنٹ ریسرچ اِن فوڈ سائنس” میں شائع ہوئی، کے مرکزی محقق ڈاکٹر یاسوکی فوجی کے مطابق، فلیوانولز جسمانی ورزش کی طرح مجموعی صحت اور معیارِ زندگی پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا ذائقہ — جو ہلکا سا خشک یا کڑوا ہوتا ہے — دماغ کو براہِ راست متحرک کرتا ہے اور ذائقے کے ذریعے ہی مثبت دماغی ردعمل پیدا کرتا ہے، جو ذہنی توجہ اور یادداشت میں اضافہ کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، فلیوانولز سب سے زیادہ ڈارک چاکلیٹ میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 30 گرام کے ایک چھوٹے ٹکڑے میں 200 سے 500 ملی گرام فلیوانولز موجود ہو سکتے ہیں، جو دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
تجربات کے دوران محققین نے چوہوں پر 10 ہفتوں تک مختلف مقدار میں فلیوانولز آزما کر مشاہدہ کیا کہ ان میں سیکھنے، یاد رکھنے اور دماغی ردعمل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ساتھ ہی دماغ میں ایسے قدرتی کیمیائی مادوں کی مقدار بڑھی جو انسان میں توجہ، توانائی اور ذہنی بیداری پیدا کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر ڈارک چاکلیٹ اعتدال کے ساتھ استعمال کی جائے تو یہ نہ صرف لذت فراہم کرتی ہے بلکہ ذہنی سکون، یادداشت اور مجموعی دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔