ڈنمارک نے غیرملکی طلبا کے لیے ورک اور فیملی ویزا کے قوانین میں کیا تبدیلیاں کردیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ڈنمارک نے امیگریشن کے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں جو یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا سے باہر ممالک کے بین الاقوامی طلبا پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، یہ طلبا ان اعلیٰ تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لیتے ہیں جو سرکاری طور پر ریاست کی طرف سے تسلیم شدہ نہیں ہیں۔
رواں برس 2 مئی سے نافذالعمل نئے قواعد کے تحت ان طلبا کو پہلے سے دستیاب حقوق اور فوائد کو نمایاں طور پر تبدیل کردیا گیا ہے، جس سے نہ صرف ان کی ملازمت متاثر ہوتی ہے، بلکہ گریجویشن کے بعد ڈنمارک میں رہنا اور خاندان کے دیگر افراد کو ساتھ رکھنے کے امکانات بھی معدوم ہوتے ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت اہم تبدیلیاںڈنمارک کی وزارت برائے امیگریشن اور انٹیگریشن کے مطابق، نظرثانی شدہ قوانین خاص طور پر غیر ریاستی منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم تیسرے ملک کے شہریوں پر لاگو ہوتے ہیں، تبدیلیوں میں شامل ہیں:
ملازمت کی پابندیاںان پروگراموں میں بین الاقوامی طلبا کو مزید پڑھائی کے دوران جز وقتی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ حق جو پہلے انہیں دیا گیا تھا۔
پوسٹ گریجویشن ملازمت کی تلاش کا دورانیہ نہیںگریجویٹس کو اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملازمت کی تلاش کے لیے ڈنمارک میں معمول کے مطابق 6 ماہ کا قیام نہیں ملے گا۔
خاندانی ملاپ کے حقوق، اب نہیں!غیر منظور شدہ پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلبا کو اب اپنے شریک حیات، شراکت داروں یا بچوں کو ڈنمارک لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان ترامیم کا خاکہ طلبا کو رہائش اور ورک پرمٹ دینے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کے ایک تازہ ترین ورژن میں بیان کیا گیا ہے، جو وزارت امیگریشن اور انٹیگریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
کون متاثر ہوتا ہے؟نئے ضوابط یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا سے باہر ممالک کے بین الاقوامی طلبا اور شہریوں پر لاگو ہوتے ہیں جو غیر ریاستی منظور شدہ تعلیمی پروگراموں میں رجسٹریشن کراتے ہیں یا پہلے سے داخلہ لے چکے ہیں۔
تاہم، وہ لوگ جنہوں نے 2 مئی 2025 سے پہلے رہائشی اجازت نامے حاصل کیے یا درخواست دی، وہ ان تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوں گے، ڈنمارک ایجنسی فار انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ اینڈ انٹیگریشن کے مطابق، یہ طلبا اپنے موجودہ محدود ورک پرمٹ رکھ سکیں گے، ان کا گریجویشن کے بعد 6 ماہ کی ملازمت کی تلاش کی مدت کا حق برقرار رہے گا۔
’خاندانی ملاپ کی اہلیت برقرار رہے گی اور انہیں پچھلے قوانین کے تحت ان کے اجازت نامے میں توسیع کی اجازت دی جائے گی۔‘
پالیسی شفٹ کی وجہحکومتِ ڈنمارک کے سخت رویے نے طلبا کے ویزوں کے غلط استعمال کے خدشات سے جنم لیا ہے، بین الاقوامی طلبا خاص طور پر نیپال سے تعلق رکھنے والے طلبا کی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، جس کے مطابق ان طلبا کی کم معاوضے پر استحصالی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
اسٹوڈنٹ ویزا کے بہانے ڈنمارک میں یا شینگن کے کسی اور علاقے میں غیر قانونی قیام کے خدشات کی وجہ سے حکام پر ویزا کے غلط استعمال کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا کہ حقیقی طلبا کو اسٹڈی پرمٹ جاری کیے جائیں۔
مستقبل کے درخواست دہندگان کے لیے مشورہاگر آپ ڈنمارک میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو بہتر ہے کہ ریاست سے منظور شدہ تعلیمی پروگرام کا انتخاب کریں، اگر ممکن ہو تو نئے قوانین کے لاگو ہونے سے پہلے درخواست دیں، ایسی دستاویزات تیار کریں جو آپ کے تعلیمی اور مالیاتی منصوبوں کی حمایت کرتی ہوں۔
یہ سمجھیں کہ خاندان کے دوبارہ اتحاد پر پابندی ہے جب تک کہ کسی منظور شدہ پروگرام میں داخلہ نہ لیا جائے۔
مثبت فہرست کی اپڈیٹمزید مثبت نوٹ پر، ڈنمارک نے اپنی مثبت فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس سے ہنر مند غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے صحت عامہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، تعمیرات، زراعت اور انتظامی امور جیسے شعبوں میں ملازمت کے دروازے کھلے ہیں۔
مثبت فہرست کو مزید 2 اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، اول ہنر مند کام، ایسے کرداروں کے لیے جن کے لیے پیشہ ورانہ قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے؛ دوسرا اعلیٰ تعلیم، ان عہدوں کے لیے جن کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری درکار ہوتی ہے۔
ان فہرستوں کا مقصد ایسے شعبوں میں ہنرمند کو راغب کرنا ہے جہاں ڈنمارک کو انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، اور اہل افراد کے لیے رہائش اور روزگار کے راستے فراہم کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایگزیکٹو آرڈر ڈنمارک ڈنمارک ایجنسی فار انٹرنیشنل ریکروٹمنٹ اینڈ انٹیگریشن مثبت فہرست نظرثانی شدہ قوانین وزارت امیگریشن اور انٹیگریشن یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو ا رڈر مثبت فہرست نظرثانی شدہ قوانین وزارت امیگریشن اور انٹیگریشن یورپی یونین بین الاقوامی طلبا پروگراموں میں مثبت فہرست ملازمت کی ہوتے ہیں کے مطابق طلبا کو کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم
ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لیے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثرانداز نہیں ہوں گی، نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لیے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ غیر قانونی طور پر تیار شدہ سگریٹ و دیگر اشیا کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کے خلاف لیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور دیگر اصلاحات پر کام جاری ہے، تمباکو، سیمنٹ، پولٹری، شوگر، مشروبات اور دیگر صنعتوں میں ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات لیے جا رہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر وڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے کئی صنعتوں میں بے ضابطگیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا ہے، غیر قانونی تمباکو مصنوعات کو ضبط کرنے کے اختیارات صوبوں کو بھی دیے گئے ہیں، پولٹری کی صنعت میں بھی ایف بی آر کا مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاکستان کی معاشی بحالی متاثر ہوگی، موڈیز پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش وزیراعظم کی برطانیہ کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں شمولیت کی دعوت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائیگا، آرمی چیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم