Daily Mumtaz:
2025-08-07@07:12:19 GMT

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکھا، “ہیلو، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ سفید جرسی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کھلاڑی نے مزید لکھا کہ گزشتہ برسوں میں ملنے والی محبت اور حمایت پر آپ کا مشکور ہوں، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی مایوس کن سیریز کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اس سیریز کے دوران 3 ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھارت کو وائٹ فارمیٹ کے لیے نیا مستقل کپتان نامزد کرنا ہوگا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ سے

پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ون ڈے میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟

کراچی:

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہوگئی۔

 قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کیلئے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، کپتان محمد رضوان اور بابراعظم آنے والے مقابلوں میں توجہ کا مرکز ہوں گے، مجموعی طور پر 50 اوورز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو لاؤڈرہل امریکا میں کھیلی گئی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-2 سے مات دی، اب ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے جس میں قیادت محمد رضوان سنبھالیں گے، سینئر بیٹر بابراعظم بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 دونوں ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں تھے،  3 ایک روزہ میچز کیلیے پاکستانی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے جہاں کھلاڑی بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم پر آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، سیریز کا آغاز جمعے کو ہوگا۔

پاکستان نے ایک روزہ میچز کیلیے آخری بار کیریبیئن جزائر کا دورہ 2017 میں کیا تھا، تب پہلے میچ میں 4 وکٹ سے شکست کے بعد گرین شرٹس نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں 74 رنز اورتیسرے میں 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی، اس وقت ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے سنبھالی ہوئی تھی۔

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مجموعی طور پر 137 میچز کھیلے گئے ہیں، ان میں سے کیریبیئن سائیڈ نے 71 جبکہ گرین شرٹس نے 63 میں کامیابی حاصل کی، 3 میچز ٹائی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
  • پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ون ڈے میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟
  • سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کیلئے افغانستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
  • انگلینڈ بھارت 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز؟
  • کرکٹ کے یادگار ڈرامائی لمحات، بھارت نے انگلینڈ کو 6 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کر دی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
  • اوول ٹیسٹ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
  • بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر
  • آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی
  • بھارت کیخلاف اوول ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک نے ریکارڈز کی بارش کردی