لاہور:

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک تو انھوں نے ہماری ساورینیٹی اور ٹیریٹوریل انٹیگریٹی دونوں چیزوںکی خلاف ورزی کی ہے، گولے ہمارے ہاں پھینکے ہیں، بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک ملک جو اپنے آپ کو اتنا بڑا ملک کہتا ہے وہ رات کے اندھیرے میں سوئے ہوئے سویلینز کے اوپر اور عبادت گاہوں پر حملہ کرتا ہے اور اس پر خوشی منا رہا ہے کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کر لی.

 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے پہلے تو ان کے اس الزام کی تائید بالکل نہیں کی جو انہوں نے پہلگام کے واقعہ کے بعد لگایا پاکستان پر اب البتہ انھوں نے نیوٹرل اسٹیٹمنٹ دی ہے کہ دونوں سائیڈز تحمل کا مظاہرہ کریں.

دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ ایئر مارشل عاصم سلیمان نے کہا کہ سب سے پہلے چیز یہ ہے کہ جب آپ تیاری کرتے ہیں اور اس طرح کا ایک مشن کرتے ہیں تو اس کی موسٹ امپورٹنٹ چیز جو ہمیں پتہ ہونی چاہیے وہ ہماری لیڈرشپ ہوتی ہے، آپ کو لیڈرشپ نے کیا لائن دی ہے اور آپ کو کیا اچیو کرنے کو کہا گیا ہے تو اس کے اندر جو لیڈر شپ ہے اس میں آپ کی پولیٹیکل لیڈرشپ آجاتی ہے ، عسکری لیڈر شپ آ جاتی ہے پھر چونکہ یہ ایک ایئر فورس آپریشن تھا تو اس میں ایئر چیف کی گائیڈنس آ جاتی ہے انھوں نے کیسے گائیڈ کیا، آپ آج ایئر فورس کو نیکسٹ جنریشن ایئرفورس کہہ سکتے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انھوں نے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کا ردعمل آ گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیئے مسترد کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔

سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں  5 اگست 2025کو  چھٹا ''یوم استحصال کشمیر'' منایا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید
  • بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
  • ’پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر‘، مریم نواز کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں سفر
  •  انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی بازگشت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبریں بےبنیاد ہیں ، ترجمان پاک فوج  
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت
  • پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری
  • پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار