بھارتی بزدلانہ حملہ بھونڈی سازش، عام شہریوں کو نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج انڈیا نے جو بزدلانہ حملہ کیا وہ ایک بڑی بھونڈی سازش تھی،انھوں نے ہمارے عام نہتے شہریوں کو ہٹ کیا،میں اپنی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انھوں نے بڑے زبردست طریقے سے اس کا جواب دیا اور جن رافیل طیاروں پر وہ بڑا مان کیے بیٹھے تھے وہ بھی گرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر انڈیا کا بہت سارا نقصان فوجی پوسٹوں کا ہوا، پاکستان کی بڑائی یہ ہے کہ انھوں نے کسی بھی سویلین آبادی پرکوئی جواب نہیں دیا۔
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑی کلیئریٹی ہے، اعلامیہ آپ کے سامنے ہے کہ فوج کو اختیار دیدیا ہے کہ وہ اپنی، ٹائمنگ، جگہ سب کچھ طے کر کے وہ جواب دے سکتے ہیں، اس میں کوئی ابہام تو ہے نہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آج میں رانا ثنااللہ کی بات سن رہا تھا انھوں نے یہ کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے بات کی ہے کہ اگرانڈیا مزید ایگریشن نہیں کرتا تو ہم معاملہ ٹھیک کرنے کیلیے تیار ہیں یہ بہت مثبت بات ہے۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ انڈیا کو اب زہر ہی بجھوانا پڑے گا، انڈیا جہاں پہنچ چکا ہوا ہے ان کو چائے کی ضرورت نہیں زہر کی ہے، بات یہ ہے کہ اس وقت ہمارے لیے ایک اچھی خبر کیا ہے؟ خوشی کی خبر کیا ہے، انڈیا نے جو ہمارے لیے اچھا کام کردیا وہ سب سے بڑا کام کردیا کہ پوری دنیا میںپاکستان کی دھاک بٹھا دی یہ کوئی چھوٹا نہیں بہت بڑا کام ہو گیا ہے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ ہوا یہ ہے کہ انڈیا، مودی جس تیزی سے ایسکلیشن لیڈر پر اوپر گیا ہے اس کے لیے اس نے اپنے آپ کو بیسیکلی اپنے آپ کو محدود کر دیا تھا کہ اس کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا کہ وہ کچھ نہ کرے تو کچھ نہ کچھ اسے کرنا تھا،جب سے بی جے پی انڈر مودی اقتدار میں آئی ہے تو اس کا انڈیا میں ہندو بالا دستی اور اسے ہندو اسٹیٹ بنانے کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ پہلے بات ہو رہی تھی رانا ثنا اللہ کے بیان پر، ہمارے انٹیلی جنس ادارے کا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے، انھوں نے کہا ہے کہ آپ زیادہ سیریس مت لیں، رانا ثنا اللہ کے بیان کو اور اس میں زیادہ مت تلاش کریں، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ انڈیا نے یو این ایس سی کی ہنگامی میٹنگ کی بھی ریکویسٹ کی ہے، رافیل کے ساتھ جو ہوا وہ ساری کی ساری کہانی آئے گی سامنے، چھپ نہیں سکتی نہ وہ کمپنی بھاگ سکتی ہے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ رات بھر سے آپ نے دیکھا کہ جب سے اسٹارٹ ہو ا تھا، جب سے پاکستان نے جوابی کارروائی کی تو اس کے بعد بھارت نے رابطے کرنے شروع کر دیے، امریکی وزیر خارجہ سے بھی کیا، دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے، بھارت یہ چا رہا تھا کہ سیف سائڈ میں اسے باہر سے اسے سپورٹ آئے اور جنگ بندی کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ انھوں نے ہے کہ ا
پڑھیں:
انڈین حملے میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ انڈیا نے گذشتہ رات کے حملے میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو نشانہ بنایا اور اس دوران نوسیری ڈیم کے ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کے آبی ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور انڈیا کی اس ’آبی دہشت گردی‘ کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔انھوں نے سوال کیا کہ کیا جنگی قوانین اور بین الاقوامی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی ملک کے آبی ذخائر اور ڈیمز کو نشانہ بنایا جائے؟پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’ہائیڈرو سٹرکچرز اور آبی ذخائر کو نقصان پہنچانا ایک ناقابل قبول اور خطرناک حملہ ہے۔ کیا انڈیا پاکستان کے آبی ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور کیا وہ جانتا ہے کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے اور اس کا کیا مطلب ہے۔