پیرس(نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نےامریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ پاکستان کی کارروائی میں تباہ ہوا، جو ممکنہ طور پر دنیا میں پہلی مرتبہ کسی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کے لڑاکا کارروائی میں تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔

پاکستان نے آج صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے تباہ کیے ہیں۔ ادھر، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے حاصل ہونے والی تباہ شدہ طیارے کے پرزوں کی تصاویر میں فرانسیسی مینوفیکچرر کا لیبل دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق فی الوقت یہ تصدیق ممکن نہیں کہ مذکورہ پرزہ رافیل طیارے کا ہی ہے۔

رافیل طیارے تیار کرنے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن نے سی این این کی جانب سے رابطے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ رافیل ایک 10 ٹن وزنی، دو انجنوں والا کثیر المقاصد جنگی طیارہ ہے، جو 30 ملی میٹر توپ، فضائی اور زمینی اہداف کے لیے میزائلوں، لیزر گائیڈڈ بموں اور کروز میزائلوں سے لیس ہوتا ہے۔

بھارت نے حالیہ تنازع سے قبل فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن سے 36 رافیل جنگی طیارے خرید رکھے تھے۔

فرانسیسی وزارتِ دفاع نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ اس پیشرفت نے نہ صرف بھارتی فضائی برتری کے دعوؤں کو زک پہنچائی ہے بلکہ فرانس اور بھارت کے دفاعی تعلقات پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رافیل طیارے

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ جنگی مشق کا انعقاد

کراچی:

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔

مشق کے دوران لائیو فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی شامل کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

 

ترجمان نے بتایا کہ مشق کا اختتام مخصوص ساحلی علاقے میں ایک جامع ڈرل پر ہوا جس میں خشکی اور سمندر دونوں میں خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی اور دونوں بحری افواج کی عملی تیاری اور حربی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس دوطرفہ مشق کا انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے اور مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، جو مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • پاکستان: گلوبل وارمنگ کے سبب تباہ کن سیلابوں میں شدت
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف 
  • بھارتی پرزے روسی جنگی ڈرونز میں استعمال ہونے کا انکشاف
  • چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے
  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ جنگی مشق کا انعقاد
  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
  • لڑاکا طیارہ بنانیوالی کمپنی کے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال، پیداوار متاثر