مقبوضہ کشمیر میں مار گرائے گئے طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچر لیبل کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مار گرائے جانے والے بھارتی ائیر فورس کے ایک طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرر لیبل موجود ہے جس سے پاکستان کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مارے گرائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے۔ سی این این نے مزید کہا کہ لی بوزیک مینیسوٹا کی ڈونلڈسن کمپنی کی فرانس میں قائم ذیلی کمپنی ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تین فرانسیسی ساخت رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی مارکٹنگ میں انتہائی گراوٹ آئی ہے۔ دریں اثنا، رائٹرز نے بھارتی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طیارے پر فرانسیسی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، ڈیلی ویجر ملازمین کے ریگولرائزیشن اور کم سے کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کے حق میں احتجاجی مظاہرے
مقبوضہ کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں ریگولرائزیشن، زیرالتوا تنخواہوں کی ادائیگی اور کم سے کم اجرت کے نفاذ کے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف محکموں کے ڈیلی ویجر ملازمین نے زیر التوا تنخواہوں کی ادائیگی اور ریگولرائزیشن کے حق میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائشگاہ کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روک کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں ریگولرائزیشن، زیرالتوا تنخواہوں کی ادائیگی اور کم سے کم اجرت کے نفاذ کے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ سنگھرش سمیتی کے چیئرمین سنی کانت چِب کی قیادت میں مظاہرین نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ریذیڈنسی روڈ پر واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا لیکن وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو شہیدی چوک پر روک دیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔گرفتاریوں کے خلاف مظاہرین نے شہیدی چوک پر ہی دھرنا دیدیا۔ دریں اثناء ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چنار پارک میں یومیہ اجرت پر کام کرنے ملازمین نے ریگولرائزیشن اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ ایسا ہی احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین مظاہرین بھی شامل تھیں۔