WE News:
2025-11-06@02:54:29 GMT

بھارتی طیاروں کی مغربی سرحد سے دور منتقلی کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

بھارتی طیاروں کی مغربی سرحد سے دور منتقلی کیوں؟

اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیروپ ڈرونز کی پاکستانی سرزمین پر تباہی کے بعد متوقع رد عمل کے پیش نظر مبینہ طور پر بھارتی طیاروں کو مغربی سرحد سے دور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جیسا کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہندوستان کو اپنے منتخب کردہ مقام اور وقت پر نشانہ بنائے گی کیونکہ بھارت کی جانب سے کی گئیں گھناؤنی حرکتوں پر ردعمل ناگزیر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

بھارت نے آپریشن سیندور شروع کرنے کے بعد سے بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، بھارت کے 5 لڑاکا طیارے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے، اور 6 ڈرونز مار گرائے تھے، لائن آف کنٹرول پر 50 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے اور ان کے 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز بھی تباہ کیے گئے۔

بھارت نے اپنے پٹارے میں موجود تمام حکمت عملی آزمالی ہیں اور آبادی میں خوف پھیلانے کے لیے کئی پاکستانی مقامات پر ڈرونز بھی لانچ کیے ہیں، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کا قلع قمع کردیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں مارگرائے جانیوالے اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرونز‘ کیا ہیں؟

مسلح افواج بھارتی حملوں کیخلاف برسرپیکار ہے اور گزشتہ شب کے دوران کیے گئے 25 ڈرونز کو بے اثر یا مکمل طور پر تباہ کرچکی ہے، ہیروپ جیسے جدید ترین 2 درجن سے زائد ڈرونز کو بے اثر کر دیا گیا ہے، جو یقیناً پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن سیندور اسرائیلی ساختہ پاک فوج رافیل فرانسیسی ساختہ مغربی سرحد ہیروپ ڈرونز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی ساختہ پاک فوج رافیل فرانسیسی ساختہ ہیروپ ڈرونز

پڑھیں:

بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 6 نومبر، کشمیریوں کی نسل کشی کا سیاہ ترین دن
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول
  • غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید
  • اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟