سٹی 42 : موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر  جہاں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان ہوا ہے، وہیں پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔  

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی گئی ہے، پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے ۔ 

سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے 9 ، 10 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی  ملتوی کردیے گئے ہیں ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز پروفیسرز سمیت

پڑھیں:

عوام کیلئے بڑی خوشخبری : عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان

بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ 

چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔

اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق "سائبر شروکھا آردیش 2025" کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی، پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی:  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان
  • ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
  • گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی چھٹیاں منسوخ
  • پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت
  •  ملک کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم،چھٹیاں منسوخ
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری : عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تعلیمی ادارے بند
  • پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر  ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری