مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، ریلیوں میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور مظاہرے کئے جبکہ بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ”کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی“، ”حافظ تیری نظر سری نگر“ اور ”سری نگر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کی فضا پاکستان، کشمیر اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا یہ جذبہ واضح کرتا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو کر دے گی۔ موجودہ حالات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کا اتحاد دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے کافی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت آزاد کشمیر کے

پڑھیں:

بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی

---فائل فوٹو

بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔

بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں شہداء کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر بے پناہ رحمتیں نازل کرے، سپریم کورٹ قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

سپریم کورٹ نے انسانی وقار، انصاف اور بے گناہ جانوں کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
  • پاک فوج کیساتھ  اظہارِ یکجہتی، وکلاء نے کل ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر، حافظ تیری نظر سری نگر کے نعرے
  • روندو، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت
  • بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی
  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
  • فنکاروں کا پاک افواج سے اظہار یکجہتی، بھارت کو موثر جواب پرخراج تحسین 
  • پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف بلوچستان بھر میں عوامی ریلیاں