آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام سینکڑوں شہریوں نے سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام سینکڑوں شہریوں نے سینٹرل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارت کے جھنڈے (ترنگے) کو نظر آتش کیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر عزیر غزالی سمیت مقررین نے پاکستان کی مسلح افواج کو شجاعت اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے جنوبی ایشیا کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راولاکوٹ پریس کلب کے باہر بھی بھارت مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت ایک دہشت گرد ریاست بن چکا ہے۔ بھارت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بروقت جوابی کاروائی نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جس پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پونچھ کے غیرت مند قبائل افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارت کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مقررین میں سردار قمر رشید، سردار اکرام منصف، سردار ظہور اور دیگر شامل تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
فائل فوٹوبھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔