شفاعت علی نے مودی کی آواز میں آپریشن ’سندور‘ کا پوسٹ مارٹم کردیا؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
مزاحیہ اداکار اور مشہور شخصیات کی آواز کی ہوبہو نقل کے لیے شہرت رکھنے والے شفاعت علی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
شفاعت علی نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں مودی کی آواز میں آپریشن سندور کا پوسٹ مارٹم کردیا۔
اداکار شفاعت علی نے مودی کی آواز میں کہا کہ آپریشن سندور کے لیے گئے تھے۔ پاکستان نے اسے ولیمہ بنادیا۔
View this post on InstagramA post shared by Syed Shafaat Ali (@shafaatsyed)
شفاعت علی نے مودی کی آواز میں مزید کہا کہ ’سندور‘ ایک ایسا فیصلہ جو تاریخ بدلے گا اور بہار کے الیکشن جتوائے گا لیکن پاکستانی فورس نے ہمارا ولیمہ دیدیا۔
شفاعت کے اس نئے کنٹیننٹ میں رافیل اور مگ طیاروں کے بارے میں مودی متفکر نظر آئے اور پاک فوج کے سپہ سالار عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر لکھا کہ ہم پہلے ہی آپ کی اداکاری کے فن کے قدردان تھے۔ آپ نے اس ویڈیو میں مودی کے سچے جذبات کی عکاسی کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے جس میں 31 افراد شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔
جس کے جواب میں پاکستان کی بہادر شاہینوں نے بھارت کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں حال ہی میں فرانس سے خریدے گئے 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر شیئر کردیں
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں اسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔
حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔
دیگر تصاویر میں وہ اسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔
بیلا نے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا: ’سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی یہ تصاویر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا: ’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘