کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈ یا پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی بند ر گاہ پر بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے آئی این ایس وکرانت نے کراچی کی بندر گاہ پر حملہ کیا اور اس دوران 10سے زیادہ دھماکوں کی آواز سنائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے ابھی پاکستان نے تصدیق نہیں کی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قیادت اور آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ بھارتی فوج اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ انہوں نے اپنے بچاؤ کیلئے سفید پرچم لہرا دیئے۔