پی سی بی کے تحت قومی  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  کپ کے دوسرے دن دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔چیلنجرز نے قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے زیر کرلیا۔ یہ انونسیبلز کی مسلسل دوسری ناکامی رہی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت 5 ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کے ایونٹ کے دوسرے دن نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اپنا دوسرا میچ کھیلنے والی انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر134 رنز اسکور کیے۔

صائقہ ریاض ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ گزشتہ میچ میں ففٹی داغنے والی کپتان منیبہ علی نے 31 رنز اسکور کیے، دونوں اوپنرز نے 80 رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ ام ہانی نے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسٹرائیکرز نے 3 وکٹیں کھو کر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔پلیئر آف دی میچ ایمان فاطمہ نے ایک چھکے اور6 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 42 رنز اسکور کیے۔کپتان  گل فیروزہ نے 41 رنز جوڑے۔

دوسری جانب اوول گراونڈ پراسٹارز پہلے کھیلتے ہوئے 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔گزشتہ میچ میں ناقابل شکست 89 رنز بنانے والی کپتان سدرہ نواز نے 27 رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ مزاحمت کی۔ رامین شمیم اور زیب النسا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

چیلنجرز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان  پر ہدف حاصل کر کے اپنا پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔صدف شمس 32 اور کپتان رامین شمیم 21  رنز ناٹ آؤٹ  کے ساتھ قابل ذکر رہیں۔

طوبٰی حسن نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ رامین شمیم  آل  راونڈ کاررکردگی کی بنیاد پرپلیئر آف دی میچ قرار پائیں، اسٹارز نے اپنے پہلے میچ میں اسٹارئیکرز کو  مات دی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔ اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، وہاب ریاض کی تقرری سے ویمنز ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متعین ہونے کی توقع ہے۔ بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تقررری کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آر ایس ایس اور بی جے پی نے کبھی اپنے دفاتر میں "وندے ماترم" نہیں گایا، کانگریس
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلی، وہاب ریاض نئے ہیڈ کوچ مقرر
  • چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • ایشز سیریز ، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
  • کراچی: انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گئے میڈی کیم ٹرافی انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شڑیک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان